• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 606742

    عنوان:

    دورانِ نمازپیشاب کا قطرہ آنے کا احساس ہو تو کیا کریں؟

    سوال:

    شعبہ امامت سے منسلک ہوں، قطرے کا مریض نہیں، البتہ کبھی کبھار قطرہ محسوس ہوتاہے ، جب دیکھو تو کبھی ہوتاہے اور کبھی نہیں، عام زندگی میں بہت کم الا ماشائاللہ کبھی ہو جائے لیکن دوران نمازایک گھبراہٹ اور کبھی کبھی قطرہ محسوس ہوتاہے ، رہنمائی فرمادیں، مشکور رہوں گا۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 606742

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 247-178/D=03/1443

     جب تک غلبہ ظن یا یقین قطرہ آنے کا نہ ہوجائے نماز توڑنے یا وضو لوٹانے کا حکم نہ ہوگا۔ نماز کے دوران وساوس آئیں تو ان کی طرف توجہ نہ دیں کہ یہ وہم ہے؛ البتہ قطرہ کا احساس ہونے کی صورت میں قطرہ نکلنے کا ظن غالب ہوجائے نماز کے اندر یا بعد نماز تو اس نماز اور وضو کو دہرالیں، ورنہ نہیں۔

    قال فی الدر: ولو أیقن بالطہارة وشک بالحدث أو بالعکس أخذ بالیقین (1/500، الدر مع الرد تحقیق فرفور)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند