• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 158896

    عنوان: کیا غسل فرض ہونے کے بعد پیشاب/ پاخانہ کرنا ضروری ہے؟

    سوال: کیا غسل فرض ہونے کے بعد پیشاب/ پاخانہ کرنا ضروری ہے؟ یا پیشاب / پاخانہ کرے بغیر بھی غسل کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 158896

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 692-612/L=6/1439

    غسل فرض ہوجانے کے بعد پیشاب یا پائخانہ کرنا ضروری نہیں،پیشاب پاخانہ کیے بغیر بھی غسل کرسکتے ہیں؛البتہ اگر کوئی جماع کے فوراً بعد پیشاب کرنے یا سونے یا کچھ دور چلنے سے پہلے غسل کرے اور پھر منی کا قطرہ نکلے تو دوبارہ غسل کرنا ضروری ہوگا ،اوراگر اس نے غسل سے پہلے پیشاب کرلیا یا سولیا یا کچھ دور چل لیا پھر منی کا قطرہ نکلا تو دوبارہ غسل کرنا ضروری نہ ہوگا۔ان المجامع إذا اغتسل قبل أن یبول او ینام ثم سال منہ بقیة المنی من غیر شہوةٍ یعید الاغتسال عندہما خلافاً لہ فلو خرج بقیة المنی بعد البول أو النوم أو المشي لایجب الغسل اجماعاً ۔ (البحرالرائق: ۱/۱۰۳) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند