• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 603233

    عنوان:

    صبح سوكر اٹھنے پر كپڑے پر كچھ تری محسوس ہوتی ہے؟

    سوال:

    میں ۲۱سال کا ہوں، مجھے احتلام نہیں ہوتاہے، پانچ/چھ مہینے میں ایک بار ہوتاہے، لیکن ابھی کچھ دنوں سے روزانہ میں صبح اٹھتا ہوں تو کپڑے پر کچھ تری کا قطرہ سا رہتاہے ، اور مجھے معلوم نہیں ہے کہ یہ منی ہے یا مذی تو کیا غسل واجب ہوگا؟ اور کیا یہ جسمانی کمزوری کی نشانی ہے؟

    جواب نمبر: 603233

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 557-486/D=08/1442

     (۱) زیادہ احتلام ہونا اچھی بات نہیں ہے۔

    (۲) اگر منی یا مذی کا یقین ہو اور خواب یاد ہو تو غسل واجب ہے۔ اسی طرح منی کا یقین ہو اور خواب یاد نہ ہو تو غسل واجب ہے۔ اگر منی، مذی اور ودی میں شک ہو اور خواب یاد ہو تو غسل واجب ہے۔ اور اگر منی یا مذی یا ودی میں شک ہو اور خواب یاد نہ ہو تو بھی احتیاطاً غسل کرنا واجب ہے۔ ان صورتوں کے علاوہ باقی صورتوں میں غسل واجب نہیں ہے۔

    قال في الہندیة: استیقظ الرجل ووجد علی فراشہ أو فخذہ بللاً، وہو یتذکر احتلاما ․․․․․ فعلیہ الغسل ․․․․․ وإن رأی بللا إلا أنہ لم یتذکر الاحتلام فإن تیقن أنہ مني یجب الغسل وإن شک أنہ مني أو مذيّ قال أبوحنیفة و محمد رحمہما اللہ یجب اھ (1/66، الموجبة للغسل، ملخصا)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند