• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 160838

    عنوان: انڈرویر کو کیسے پاک کیا جائے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جب ہمارا انڈروئیر یا پینٹ پر کوئی قطرہ گر جائے (پیشاب یا نجاست کا) تو اس کو کیسے پاک کرنا(دھونا) چاہیے ؟ میرا اکثر شک ہوتا ہے کبھی بار بار دھوتا ہوں تو کبھی پورے کپڑے بدل دیتا ہوں؟

    جواب نمبر: 160838

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:972-714/sn=8/1439

    انڈرویئر یا پینٹ کے جس حصے پر نجاست لگی ہو اس حصے کو نل یا ٹونٹی کے نیچے رکھ کر یا لوٹے وغیرہ سے پانی ڈال کر اگر اتنا دھولیں گے کہ نجاست کے زائل ہونے کا غالب گمان ہوجائے تو وہ پاک ہوجائے گا، اسے پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند