• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 51653

    عنوان: اگر کوئی شخص باوضودو چار رکعت نہیں پڑھ سکتاہے تو اس کو کیا کرنا چاہئے؟میں نے کہیں پڑھا ہے کہ ایسی صورت حال میں ایسے شخص کو معذور کہا جاتاہے اگر اس کی حالت ایسی رہے کہ اس کو نماز کے پورے وقت میں مفسدات وضو لا حق ہوں۔یہ بات درمختار اور فتوی عالمگیری کے حوالے سے کہی گئی ہے۔ براہ کرم،اس پر روشنی ڈالیں۔

    سوال: اگر کوئی شخص باوضودو چار رکعت نہیں پڑھ سکتاہے تو اس کو کیا کرنا چاہئے؟میں نے کہیں پڑھا ہے کہ ایسی صورت حال میں ایسے شخص کو معذور کہا جاتاہے اگر اس کی حالت ایسی رہے کہ اس کو نماز کے پورے وقت میں مفسدات وضو لا حق ہوں۔یہ بات درمختار اور فتوی عالمگیری کے حوالے سے کہی گئی ہے۔ براہ کرم،اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 51653

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 604-449/L=6/1425-U اگر کسی شخص کو قطرات آنے یا ریاح کے خروج کا مرض ہو اور ایک نماز کے پورے وقت میں اس کو اتنا وقت نہ مل پاتا ہو کہ وہ مکمل طہارت کے ساتھ فرض ادا کرسکے توایسا شخص معذور ہے اور معذور کا حکم یہ ہے کہ وہ اسی حالت میں نماز وغیرہ ادا کرتا رہے اس کا وضو قطرے آنے یا ریح خارج ہونے سے نہ ٹوٹے گا، اگر کوئی اور ناقض وضو پیش آجائے تووضو ٹوٹ جائے گا،اسی طرح ایک نماز کا وقت ختم ہوجانے سے بھی وضو ٹوٹ جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند