• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 49817

    عنوان: جب میں ضرورت سے (باتھ روم ) فارغ ہونے کے لیے جاتاہوں تب پچھلی جگہ میں پوری انگلی ڈالے بغیر سمجھ لو کہ پاخانہ باہر آتا ہی نہیں

    سوال: جب میں ضرورت سے (باتھ روم ) فارغ ہونے کے لیے جاتاہوں تب پچھلی جگہ میں پوری انگلی ڈالے بغیر سمجھ لو کہ پاخانہ باہر آتا ہی نہیں ، دس سال سے عادت ہوگئی ہے تو کیاہر مرتبہ غسل واجب ہے ؟ میری نمازوں کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟ میں پریشان ہوں۔

    جواب نمبر: 49817

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 159-120/L=2/1435-U پچھلی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل واجب نہیں ہوتا : أما في دبر نفسہ فرجَّح في النہر عدم الوجوب إلا بالإنزال (درمختار) وفي الشامي أوعرف بہذا عدم الوجوب بإیلاج الأصبع (شامي: ۱/۳۰۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند