• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 37923

    عنوان: میں نے سناہے کہ مسواک کے ستر فائدے ہیں، لیکن میرے پاس ان کی تفصیل نہیں ہے ، اس لئے مجھے ان کی تفصیلات بتائیں وہ فائدے کون کون سے ہیں ؟ یا کسی کتاب کا نام بتائیں۔

    سوال: میں نے سناہے کہ مسواک کے ستر فائدے ہیں، لیکن میرے پاس ان کی تفصیل نہیں ہے ، اس لئے مجھے ان کی تفصیلات بتائیں وہ فائدے کون کون سے ہیں ؟ یا کسی کتاب کا نام بتائیں۔

    جواب نمبر: 37923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 587-499/B=5/1433 ”فضائل مسواک“ کے نام سے کتاب مظاہر علوم سہارنپور کے ایک استاذ نے لکھی ہے، یحیوی کتب خانہ نزد مظاہر علوم سہارنپور کے پتہ سے منگوائیں، اسی طرح ہردوئی حضرت مولانا ابرارالحق صاحب کے مدرسہ دعوة الحق سے بھی کچھ شائع ہوا ہے، اسے بھی آپ منگواکر دیکھیں، اسی طرح مشکاة شریف کی اردو شرح مظاہر حق میں بہت سے فوائد آپ کو مل جائیں گے۔ آپ پابندی سے پانچوں نماز کے لیے وضو کرتے وقت رات کو سوتے وقت، سوکر اٹھنے کے بعد مسواک کا اہتمام کرتے رہیں، ان شاء اللہ مسواک کے تمام انوار وبرکات اور فوائد سے بہرہ ور ہوتے رہیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند