عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 30905
جواب نمبر: 30905
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 593=357-4/1432 ایسا اپاہج ہے کہ تیمم پر بھی قدرت نہیں تو اسے چاہیے کہ دوسرے کسی کی مدد لے جو اسے وضو کرادے، یہ ممکن نہ ہو تو تیمم کرادے، اور یہ شخص اشارہ سے نماز پڑھ لے۔ صرف فرض نماز ادا کرے تو بھی کافی ہے۔ قال في الشامیة: وقیل إن وجد من یوضّئہ یأمرہ لیغسل وجہہ․․․ ویمسح رأسہ (ج:۱/۵۶۴، شامي) اور اگر کوئی وضو یا تیمم کرانے والا نہ ملے اور خود بھی کسی طرح وضو یا تیمم پر قدرت نہ ہو تو ایسے ہی نماز پڑھ لے۔ قال في الدر ولو قطعت یداہ ورجلاہ من المرفق والکعب وبوجہہ جراحة صلی بغیر طہارة ولا تیمم ولا یعید ہو الأصح (۱/۵۶۴، شامي)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند