• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 17991

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ اگر مذی انڈر ویر یا شلوار میں یا کپڑوں میں لگی ہو اور پھر خشک یا سوکھ جانے کے بعد وہی کپڑے شلوار یا انڈر ویر (یعنی ناپاک) دوبارہ پہن لیں تو کیا وہ ناپاک کپڑوں کے پہننے کی وجہ سے مجھے اپنا جسم دھونا ہوگا یا دھوئے بغیر پاک کپڑے پہن کر نماز پڑھ سکتاہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17991

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2210=1750-12/1430

    اگر جسم کا حصہ اس قدر بھیگا ہوا نہیں ہے کہ نجاست کا اثر اس پر آجائے تو جسم دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاک کپڑے بدل کر نماز پڑھ سکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند