• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 49466

    عنوان: ریح کے نکلنے سے وضو ٹو ٹ جاتاہے، کیا دوبارہ وضو کرنے کے لیے استنجاء کرنا لازمی ہے؟

    سوال: ریح کے نکلنے سے وضو ٹو ٹ جاتاہے ، کیا دوبارہ وضو کرنے کے لیے استنجاء کرنا لازمی ہے اور نشہ آور یا سگریٹ پینے سے بھی وضو ٹو ٹ جاتاہے؟

    جواب نمبر: 49466

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 504-399/B=4/1435-U ریح نکلنے سے استنجا کرنا ضروری نہیں، البتہ وضو ٹوٹ جاتا ہے دوبارہ وضو کرلینا کافی ہے، نشہ آور یا سگریٹ پینے سے وضو نہیں ٹوٹتا وضو پیشاب پاخانہ، ریح وغیرہ نکلنے سے ٹوٹتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند