• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 600289

    عنوان:

    جس غسل خانہ میں پیشاب كرتے ہوں اس میں وضو كرنا

    سوال:

    ہمارے گھر میں ایک غسل خانہ ہے ۔ہم سب گھر والے اسی میں نہاتے ہیں اور اسمیں پیشاب بھی کرتے ہیں ۔چونکہ مجھے نماز پڑھنی ہوتی ہے تو کیا اس غسل خانہ میں وضو کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 600289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 134-144/B=03/1442

     غسل خانہ میں پیشاب کرنے سے حدیث شریف میں ممانعت آئی ہے ایسے غسل خانہ میں غسل کرنے یا وضو کرنے سے وسوسہ رہتا ہے کہ معلوم نہیں میرا غسل یا وضو صحیح ہوا یا نہیں۔ آپ لوگ غسل خانہ میں پیشاب کرنا بالکل بند کردیں پیشاب کرنے کے لئے علیحدہ سے پیشاب خانہ یا فلش بنائیں۔ ایسے غسل خانہ میں وضو نہ کرنا چاہئے؛ البتہ اگر پیشاب خانہ علیحدہ ہے تو پھر کوئی حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند