• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 602634

    عنوان:

    کیا وضو میں مسواک کرنا سنت مؤکدہ ہے ؟

    سوال:

    وضو میں مسواک کرنا سنت مؤکدہ ہے یا مستحب؟ کیوں کہ اکثر متون میں اس کو سنت شمار کیا گیاہے لیکن مؤکدہ ہونے کی صراحت نہیں ہے علاوہ درالمختار کے کیوں کہ اس میں صراحت ہے ۔ مفتی بہ قول عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 602634

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 473-390/D=07/1442

     وضو میں مسواک سنت موکدہ ہے۔ والسواک سنة موکدة عند المضمضة (درمختار مع شامی: 1/232) فتاوی محمودیہ: 5/47، کفایت المفتی: 2/314-332، فتاوی رحیمیہ: 4/17، امداد الفتاوی میں بھی سنت لکھا ہے۔

    اس مسئلہ میں دوسرا قول استحباب کا ہے۔ والصحیح أنہما مستحبان یعنی السواک والتسمیة الخ تبیین الحقائق: 1/35، قدوری اور دوسرے حضرات نے اسے سنن میں سے قرار دیا ہے اور علامہ شامی نے فرمایا: قلت: وعلیہ المتون۔

    اپنے اکابر کے فتاوی سے سنت موکدہ ہونا راجح معلوم ہوتا ہے۔

    علامہ شامی نے منحة الخالق میں لکھا ہے فقد عُلِم بذالک اختلاف التصیح: 1/42۔ جب دونوں قول کی تصحیح کی گئی ہے تو قطعیت کے ساتھ ایک کو راجح اور دوسرے کو مرجوح نہیں کہہ سکتے؛ البتہ اپنے اکابر کے فتاوی سنیت کو ترجیح دیتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند