عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 602686
ہمیشہ خون یا پیپ تھوڑا تھوڑا نكلتا رہتا ہے، كیا اس سے وضو ٹوٹ جائے گا؟
ایک ایسی بیماری ہے جسے ہمیشہ پیپ وغیرہ تھوڑا تھوڑا نکلتا رہتا تو کیا اسے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟ اور کتنی دیر وضو باقی رہتا ہے ؟
جواب نمبر: 602686
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 561-476/B=07/1442
جی ہاں پیپ نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ اگر کسی کو اتنا زیادہ پیپ نکلتا ہے کہ وہ وضو کرکے باوضو ہونے کی حالت میں ایک وقت کی نماز نہیں پڑھ سکتا ہے تو پھر وہ شخص شریعت کی نظر میں معذور ہے۔ اس کے لئے حکم یہ ہے کہ وہ ہر نماز کے وقت تازہ وضو کرے اور نماز پڑھے اگر نماز کی حالت میں پیپ نکل جائے جب بھی اس کی نماز ہوجائے گی۔ لیکن اگر کبھی کبھی پیپ نکلتا ہے تو وضو کے بعد جب بھی پیپ نکلے گا وضو ٹوٹ جائے گا اور دوبارہ وضو کرکے اور پیپ کو صاف کرکے نماز پڑھنی ہوگی۔
----------------------------------
جواب صحیح ہے؛ البتہ معذور شرعی کے بارے میں مزید تفصیل ہے جو بہشتی زیور میں ملاحظہ کرلی جائے۔ (ن)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند