عبادات
>>
طہارت
سوال نمبر: 21789
عنوان: (۱)اگر زیر ناف بال کاٹتے وقت ایک یا چند بال پانی کی بالٹی میں گر جائیں تو کیا وہ پانی پاک رہے گا یا ناپاک ہوجائے گا؟ اور یہی سوال بالغ کے بالوں کے بارے میں بھی ہے؟ (۲)ہمارے گھر میں غسل خانہ کی صفائی کا بہت خیال رکھا جاتاہے، جو بھی غسل خانہ استعمال کرتا ہے (وضو کے لیے یا غسل کے لیے) وہ غسل خانہ کو وائپر سے اچھی طرح صاف کرتا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ میں وضو اس طرح کروں کہ مگ بالٹی سے بھروں اور وہ مگ غسل خانہ کے فرش پر رکھ دوں اور جب مگ خالی ہو جائے تو وہ دوبارہ بالٹی میں ڈال کر بھر لوں تو کیا اس طرح وضو ہوجائے گا؟ یعنی کیا مگ کو (جو کہ غسل خانہ کے فرش پر رکھا تھا) بالٹی میں ڈالنا ٹھیک ہے او رکیا اس سے بالٹی کا پانی پاک رہے گا؟
سوال: (۱)اگر زیر ناف بال کاٹتے وقت ایک یا چند بال پانی کی بالٹی میں گر جائیں تو کیا وہ پانی پاک رہے گا یا ناپاک ہوجائے گا؟ اور یہی سوال بالغ کے بالوں کے بارے میں بھی ہے؟ (۲)ہمارے گھر میں غسل خانہ کی صفائی کا بہت خیال رکھا جاتاہے، جو بھی غسل خانہ استعمال کرتا ہے (وضو کے لیے یا غسل کے لیے) وہ غسل خانہ کو وائپر سے اچھی طرح صاف کرتا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ میں وضو اس طرح کروں کہ مگ بالٹی سے بھروں اور وہ مگ غسل خانہ کے فرش پر رکھ دوں اور جب مگ خالی ہو جائے تو وہ دوبارہ بالٹی میں ڈال کر بھر لوں تو کیا اس طرح وضو ہوجائے گا؟ یعنی کیا مگ کو (جو کہ غسل خانہ کے فرش پر رکھا تھا) بالٹی میں ڈالنا ٹھیک ہے او رکیا اس سے بالٹی کا پانی پاک رہے گا؟
جواب نمبر: 2178901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):757=757-5/1431
بال پر اگر ظاہری ناپاکی لگی ہوئی نہیں ہے تو اس کے پانی میں گرنے سے پانی ناپاک نہیں ہوگا، چاہے بغل کے بال ہوں یا زیر ناف کے بال۔
(۲) جب غسل خانہ کی صفائی کا خوب خیال رکھا جاتا ہے تو گمان غالب یہی ہے کہ غسل خانہ کا فرش پاک رہتا ہوگا، ایسی صورت میں فرش پر مگ رکھ کر اس کو بالٹی میں ڈالا جائے تو اس بالٹی کا پانی ناپاک نہیں کہلائے گا، اس سے وضو درست رہے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند