• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 23127

    عنوان: اگر تیل ناپاک ہوجائے تو اسے پاک کرنے کا کیا طریقہ نے؟ مفصل جواب دیں۔

    سوال: اگر تیل ناپاک ہوجائے تو اسے پاک کرنے کا کیا طریقہ نے؟ مفصل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 23127

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):975=975-6/1431

    اس کا طریقہ یہ ہے کہ جتنا تیل ہو اتنا یا اس سے زائد پانی ڈال کر اس کو پکائیے ، جب پانی جل جائے تو پھر پانی ڈال کر جلائیے، اس طرح تین دفعہ کرنے سے تیل پاک ہوجائے گا یا ایسا کیجیے کہ جتنا تیل ہو اتنا ہی پانی ڈال کر ہلائیے، جب وہ پانی کے اوپر آجائے تو کسی طرح اٹھالیجیے، اسی طرح تین دفعہ پانی ملاکر اٹھالینے سے پاک ہوجائے گا: لو تنجّس العسل فتطہیرہ أن یصب فیہ ماء بقدرہ فیغلی حتی یعود إلی مکانہ، والدہن یصب علیہ الماء فیغلی فیعلو الدہن الماء فیرفع بشيء ہکذا ثلاث مرات إھ وہذا عند أبي یوسف خلافًا لمحمد وہو أوسع وعلیہ الفتوی کما في شرح الشیخ إسماعیل عن جامع الفتاوی (شامي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند