• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 10261

    عنوان:

    بہت زیادہ خشکی کی وجہ سے ہاتھ اور پاؤں میں کٹ کا نشان ہوجاتا ہے جس سے یوں شک رہتا ہے کہ وضو میں پانی پوری طرح نہیں پہنچتا ۔ ایسے میں پیٹرولیم جیلی لگاکر وضو کرنے سے کیا وضو ہوجائے گا؟ کیا پٹرولیم جیلی جلد کو بند کردیتی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10261

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 58=58/ د

    وضو کرتے وقت ہاتھ پاوٴں کو اچھی طرح مل کر دھونے کی کوشش کریں، صرف پانی بہانے پر اکتفا نہ کریں، پھر بھی کوئی دشواری لاحق ہورہی ہو تو وضاحت سے لکھ کر دوبارہ حکم معلوم کریں۔ نیز پٹرولیم جیلی کی حقیقت بھی لکھیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند