• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 47601

    عنوان: كیا درج ذیل صورتوں میں غسل واجب ہوگا؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ کیا ان تین حالتوں میں غسل واجب ہوتاہے یا نہیں؟ (۱) اگر میاں بیوی کی شرمگاہیں بغیر کپڑے کے مس ہوجائیں اور مباشرت نہ ہو ؟ (۲) دونوں کی شرمگاہیں مس ہوجائیں مگر ان میں سے کوئی کپرا پہنا ہوا ہو ، لیکن مباشرت نہ ہو ؟ (۳) دونوں کی شرمگاہیں مس ہوجائیں اور دونوں کپڑے پہنے ہوئے ہوں(مطلب شلوار)، لیکن مباشرت نہ ہو ؟ تو کیا غسل واجب ہوجاتاہے؟

    جواب نمبر: 47601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1316-990/B=11/1434-U ان تینوں صورتوں میں غسل واجب نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند