• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 29992

    عنوان: میں ایم این سی کمپنی میں کام کررہا ہوں،وہاں واش بسین ہیں۔ وضو کے لیے میں اپنا پیر اس میں ڈال دیتاہوں، میرا خیال ہے کہ اگر کوئی ایسا کرتے دیکھ لے تو مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔ اس لیے میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا ایسی صورت میں پیرے دھونے کے بجائے میں موزوں پر مسح کرسکتاہوں؟ براہ کرم، ا س بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: میں ایم این سی کمپنی میں کام کررہا ہوں،وہاں واش بسین ہیں۔ وضو کے لیے میں اپنا پیر اس میں ڈال دیتاہوں، میرا خیال ہے کہ اگر کوئی ایسا کرتے دیکھ لے تو مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔ اس لیے میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا ایسی صورت میں پیرے دھونے کے بجائے میں موزوں پر مسح کرسکتاہوں؟ براہ کرم، ا س بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 29992

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 360=191-3/1432

    مروجہ سوتی یا اونی موزوں پر مسح کرنا جائز نہیں ہے، اس سے وضو نہیں ہوگا، آپ باہر جاکر یا کسی جگہ پیر دھولیا کریں، پیر کا دھونا فرض ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند