• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 20875

    عنوان:

    رات کو سوتے ہوئے احتلام ہونے والا تھاکہ ایک دم آنکھ کھل گئی اور اسے روک لیا۔ اس وقت تو رک گیا، لیکن جب استنجا میں گیا تو بہت معمولی قطرہ دھبہ کے مانند گرا تو کیا غسل واجب ہوگا؟

    سوال:

    رات کو سوتے ہوئے احتلام ہونے والا تھاکہ ایک دم آنکھ کھل گئی اور اسے روک لیا۔ اس وقت تو رک گیا، لیکن جب استنجا میں گیا تو بہت معمولی قطرہ دھبہ کے مانند گرا تو کیا غسل واجب ہوگا؟

    جواب نمبر: 20875

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 444=444-4/1431

    صورتِ مسئولہ میں امام اعظم ابوحنیفہ اور امام محمد رحمہما اللہ کے قول کے مطابق غسل واجب ہے اور احتیاط اسی میں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند