• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 18006

    عنوان:

    ایک شخص اپنی بیوی سے صحبت کرتا ہے اور اندر فارغ نہیں ہوتا عزل کرتا ہے اس وقت تو دونوں پر غسل واجب ہے۔ لیکن اس کی بیوی کو اگر صحبت کی تھی تو دن تک گاڑھا پانی تھوڑا تھوڑا آتا رہتا ہے یا اچانک رات سونے سے پہلے ہی گاڑھا پانی آجاتاہے (جب کہ عزل کیا ہے اندر فارغ نہیں ہوا) اور اس کی بیوی لیکوریا کی مریض بھی ہے تو دن یا رات کو بغیر شہوت کے گاڑھاپانی آنے سے یا بار بارآنے سے غسل واجب ہوگا؟ مہربانی فرماکر جواب جلدی عنایت فرماویں کیوں کہ پاکی ناپاکی کا مسئلہ ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18006

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2214=1752-12/1430

    گاڑھا پانی اگر عورت کی منی کا ہے جو صحبت کے وقت خارج ہوا تھا مگر باہر نہیں آسکا تو اب اس کے باہر آنے سے دوبارہ غسل کرنا ہوگا۔ اور اگر شوہر کی منی جو اندر رہ گئی تھی وہ باہر آئی ہے تو اس سے دوبارہ غسل واجب نہ ہوگا۔ اور اگر گاڑھا پانی بیماری وغیرہ کی وجہ سے نکلا ہے صحبت کے وقت کا خارج پانی نہیں ہے تو اس کے نکلنے سے غسل واجب نہیں ہوگا۔ اس طرح کے مسائل کے لیے بہشتی زیور سمجھ کر پڑھ لیا کریں، پھر جو بات سمجھ میں نہ آئے اسے معلوم کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند