• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 25893

    عنوان: میں جانتاہوں کہ باوضوہو کر ذکرنا اچھاہے، اور یہ بھی سناہے کہ زبان پاک ہو تو باوضو یا بغیر وضو کے ذکرکرسکتے ہیں الایہ کہ بیت الخلاء میں نہ ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کیا بغیر وضو کے آفس ، سفر ، دکانداری کرتے ہوئے ، ٹی وی دیکھتے ہوئے اور بسترپر سونے وغیرہ سے پہلے ذکر کرسکتے ہیں؟

    سوال: میں جانتاہوں کہ باوضوہو کر ذکرنا اچھاہے، اور یہ بھی سناہے کہ زبان پاک ہو تو باوضو یا بغیر وضو کے ذکرکرسکتے ہیں الایہ کہ بیت الخلاء میں نہ ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کیا بغیر وضو کے آفس ، سفر ، دکانداری کرتے ہوئے ، ٹی وی دیکھتے ہوئے اور بسترپر سونے وغیرہ سے پہلے ذکر کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 25893

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2008=1519-10/1431

    آفس میں سفر میں دوکان پر بغیر وضو ذکر اللہ کرنے کی گنجائش باوضو کرنا افضل ہے۔ البتہ ٹی وی دیکھتے ہوئے ذکر کرنا سخت بے ادبی ہے،خود اس کا دیکھنا بھی گناہ ہے، اس کو بند رکھ کر ذکر کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند