• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 14454

    عنوان:

    کیا کپڑوں پر مذی لگ جائے، اور کوئی داغ نظر نہ آئے ،ایسے کپڑوں پر نماز ہوجاتی ہے؟

    سوال:

    کیا کپڑوں پر مذی لگ جائے، اور کوئی داغ نظر نہ آئے ،ایسے کپڑوں پر نماز ہوجاتی ہے؟

    جواب نمبر: 14454

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1051=853/ل

     

    اگر مذی ایک درہم سے کم لگی ہے اور اسی حالت میں نماز پڑھ لی جائے تو نماز ہوجائے گی، اعادہ کا حکم نہیں ہے، البتہ دھوئے بغیر اسی حالت میں نماز ادا کرنا بہتر نہیں: قولہ وعفی قدر الدرھم أي عفا الشارع عنا الشارع عن ذلک والمراد عفا عن الفساد بہ وإلا فکراھة التحریم باقیة إجماعاً إن بلغت الدرھم وتنزیہًا إن لم تبلغ (طحطاوي علی مراقي الفلاح) اس لیے اگر مذی کپڑے پر لگی ہو اگرچہ داغ نظر نہ آئے تو بھی دھوکر نماز ادا کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند