• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 15101

    عنوان:

    میں مشین میں ناپاک کپڑے ڈالتا ہوں پھر کپڑے صاف ہونے کے بعد اسی استعمال شدہ پانی میں اور کپڑے ڈالتا ہوں۔ کیا استعمال شدہ پانی میں کپڑے صاف ہوجاتے ہیں، تفصیلی جواب کی سخت ضرورت ہے؟

    سوال:

    میں مشین میں ناپاک کپڑے ڈالتا ہوں پھر کپڑے صاف ہونے کے بعد اسی استعمال شدہ پانی میں اور کپڑے ڈالتا ہوں۔ کیا استعمال شدہ پانی میں کپڑے صاف ہوجاتے ہیں، تفصیلی جواب کی سخت ضرورت ہے؟

    جواب نمبر: 15101

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1318=1318/م

    جس پانی میں ناپاک کپڑے دھوئے گئے ہیں، اسی استعمال شدہ پانی میں دوسرے ناپاک کپڑے دھونے سے وہ کپڑے صاف ہوسکتے ہیں، پاک نہیں ہوں گے، پاک کرنے کے لیے نئے پاک پانی میں ڈال کر دھونا ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند