• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 63013

    عنوان: میرے پاس میری دو سال کی بیٹی سوتی ہے ، کبھی کبھی وہ پیشاب کرتی ہے تو میرے کپڑوں پہ آجاتاہے تو کیا غسل ضروری ہے؟

    سوال: میرے پاس میری دو سال کی بیٹی سوتی ہے ، کبھی کبھی وہ پیشاب کرتی ہے تو میرے کپڑوں پہ آجاتاہے تو کیا غسل ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 63013

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 249-242/N=3/1437-U اگر بچی کا پیشاب آپ کے کپڑے یا جسم پر لگ گیا تو غسل (نہانا) ضروری نہیں، جسم یا کپڑے کے صرف ناپاک حصہ کو دھولینا کافی ہے، اور اگر معلوم نہ ہو کہ پیشاب کہاں کہاں لگا تو کپڑے اور جسم کے جس جس حصہ میں لگنے کا غالب گمان ہو، صرف اسے دھولے، اور اگر بہت زیادہ شک وشبہ ہو تو احتیاطاً پہنے ہوئے سارے کپڑے بدل کر غسل کرلینے میں کچھ حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند