• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 176340

    عنوان: بیوی كے پاس رہنے كی وجہ سے مذی نكل جاتی ہے‏، كیا انڈرویئر كو دھونا كافی ہے یا بدلنا پڑے گا؟

    سوال: کچھ مہینے پہلے شادی ہوئی ہے، میں اپنا زیادہ وقت اپنی بیوی کے ساتھ گذارتا ہوں، لیکن جب ہم دونوں ساتھ میں ہوتے ہیں تو پاس میں رہنے کی وجہ سے میری شرمگاہ سے مذی نکل جاتی ہے جس کو میں پانی سے دھل کے نچوڑ دیتاہوں اور پھر نماز پڑھنے چلا جاتاہوں، اسی طرح زیادہ تر ہوتاہے، مجھے بتائیں کہ کیا بار بار انڈروئیر یا پینٹ بدلنا ضروری ہے یا صرف اسی کو دھل لینا کافی ہے؟

    جواب نمبر: 176340

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 663-512/H=06/1441

    جسم اور کپڑے کے جس حصہ پر مذی لگتی ہے وہ حصہ ناپاک ہو جاتا ہے جسم و کپڑے کے اُسی ناپاک حصہ کو دھوکر پاک کر لینا کافی ہے پورا انڈرویئر اور پوری پینٹ کا دھونا یا بدلنا ضروری نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند