• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 171047

    عنوان: فٹ کے اعتبار سے دہ در دہ حوض کی پیمائش

    سوال: دہ دردہ کی پیمائش فٹ کے اعتبارسے کتنی ہے؟کیا لمبائی اور چوڑائی دونوں دس دس ہاتھ رہنا ضروری ہے یا کل ملاکر پیمائش اتنی رہنا ضروری ہے وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 171047

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:815-676/N=10/1440

    (۱): اگر حوض مربع(چوکور) ہو تو فٹ کے حساب سے دہ دردہ ہونے کے لیے اس کا مجموعی رقبہ ۲۲۵/ فٹ اور اگر گول ہو تو ۹۳ء ۱۶/ فٹ ہوگا (احسن الفتاوی، ۲:، ۴۵، مطبوعہ: ایچ، ایم سعید کراچی)۔

    (۲): لمبائی اور چوڑائی دونوں کا برابر برابر دس، دس ہاتھ ہونا ضروری نہیں، کل پیمائش کا دہ در دہ ہونا کافی ہے۔

    في النھر: وأنت خبیر بأن اعتبار العشر أضبط ولا سیما في حق من لا رأي لہ من العوام، فلذا أفتی بہ المتأخرون الأعلام أي: في المربع بأربعین وفي المدور بستة وثلاثین وفي المثلث من کل جانب خمسة عشر وربعا وخمساً بذراع الکرباس، ولولہ طول لا عرض لکنہ یبلغ عشراً في عشر جاز تیسیراً (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطھارة، باب المیاہ، ۱: ۳۴۱- ۳۴۳، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند