• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 687

    عنوان: کیا میں شیئر مارکیٹ (بامبے اسٹاک ایکسچینج ) میں ایسی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرسکتا ہوں جو تیل، گیس، شکر، اسٹیل وغیرہ کی تجارت کرتی ہیں؟

    سوال:

    کیا میں شیئر مارکیٹ (بامبے اسٹاک ایکسچینج ) میں ایسی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرسکتا ہوں جو تیل، گیس، شکر، اسٹیل وغیرہ کی تجارت کرتی ہیں؟ کیا از روئے شرع اس کی اجازت ہے؟

    والسلام

    جواب نمبر: 687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 597/ج=597/ج)

     

    جی ہاں! آپ شیئر مارکیٹ میں ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں جو تیل، گیس، شکر، اسٹیل وغیرہ جائز اور حلال اشیاء کی تجارت کرتی ہیں لیکن یہ کمپنیاں اگر بینک سے سودی قرض لیتی ہیں یا بینک میں زائد رقم رکھوا کر سود لیتی ہیں تو آپ پر ضروری ہے کہ آپ سالانہ جمعیت (A.G.M) میں سود کے خلاف آواز اٹھائیں کہ میں اس پر راضی نہیں ہوں، اس کو ختم کیاجائے پھر سود لینے کی صورت میں سود کا جو حصہ آپ کے حصہ میں آئے وہ آپ بلا نیت ثواب غرباء و مساکین کو دیدیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند