• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 604182

    عنوان:

    حلال كام كرنے والی كمپنیوں كے شیئرز كی انٹراڈے خرید وفروخت

    سوال:

    حضرت، میرا سوال شیئر مارکیٹ کو لیکر ہے میں انٹر ڈے کرتا ہوں اور کرتا اسی کمپنی میں جو حلال کاروبار کرتی ہو جیسے Acc سیمنٹ ٹاٹا اسٹیل ٹاٹا موٹرز یہ کمپنی سیمنٹ اسٹیل گاڑیوں کا کاروبار کرتی ہے اور انکا وجود بھی ہے صرف نقدی شیئر نہیں ہے اب ہوتا یہ ہے کہ میں صبح کو ان میں سے کسی کے شیئر خرید لیتا ہوں جیسے 500 کے خریدے جیسے کچھ rate بڑھتا ہے میں انکو بیچ دیتا ہو اور اگر کم ہو تو اس پر ایک ٹارگیٹ اپنے موبائل میں سیٹ کردیتا ہو کہ اگر 500 سے 495 کا ہو تو یہ خود ہی بک جائے یہ ٹارگیٹ اسلئے سیٹ کردتے ہے جس سے نقصان کم ہواور بڑھنے پر وہ شیئر بیچ ہی دیتا ہو اگر نہ بیچو تو دن کے لاسٹ میں وہ خود بک جاتا ہے ان شیئر پر میرا معنوی قبضہ ہوتا ہے یہ میرے موبائل ایپ کے اکاؤنٹ میں ہوتے ہیں جو نفع نقصان ہو وہ سب میرے ضمان میں ہوتا ہے تو کیا یہ شیئر کی خرید فروخت جائز ہے ۔۔؟یا اسی طرح میں ان کمپنی کے شیئر خرید کر اسٹاک کر لیتا ہوں بڑھنے پر بیچ دیتا ہوں ۔ براہ کرم رہنمائی فرمادیں۔

    جواب نمبر: 604182

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 876-115T/B=10/1442

     شیئر کی مذکورہ خریدو فروخت جائز نہیں۔ اس میں بعض مرتبہ پیسوں کی بیع پیسوں کے ساتھ پائی جاتی ہے جو کمی زیادتی کے ساتھ جائز نہیں۔ دوسرے یہ کہ عام طور پر مبیع پر قبضہ حاصل ہوئے بغیر دوسروں کو مبیع بیچ دی جاتی ہے، آپ کا سوچا ہوا معنوی قبضہ درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند