• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 606675

    عنوان:

    Qnet کمپنی سے جڑکر نفع کمانا

    سوال:

    میرا سوال qnet کے بارے میں ہے ، پچھلے دو سال سے qnet افغانستان بھی پہنچ گیا ہے ، انڈیا میں تو بہت سالوں سے ہے ، کیا ان کا کاروبار جائز ہے ؟ لوگوں سے پیسے لیتے ہیں اور ان کو آن لائن چیزیں بیچتے ہیں، بلکہ لوگوں کو صرف چیزوں کے تصویریں بیچتے ہیں ۔ جو کوئی بھی ان سے کچھ خرید لیتا ہے ان کو دو اور آدمی لانا پڑیگا پھر ان کو اور دو دو آدمی لانے ہوں گے ، انڈیا میں بہت پہلے سے ہے ، آپ لوگوں کو ان کے بارے میں زیادہ معلوم ہوگا ۔ برائی مہربانی ان کے بارے میں وضاحت فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 606675

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 220-156/M=03/1443

     Qnet کا فل فارم اور اس معاملے کی پوری صورت حال واضح کرکے سوال کرنا چاہئے تھا، بہرحال مذکورہ شکل اگر ملٹی لیول مارکیٹنگ کی طرح ہے جس میں آدمی ممبر بن کر ممبرسازی وغیرہ کے ذریعہ کمیشن کماتا ہے اور نیچے جتنے ممبر جڑتے جاتے ہیں سب کا کمیشن اوپر والے کو بھی پہونچتا ہے اس میں فاسد شرطیں بھی ہوتی ہیں اس طرح کی کمپنیوں سے جڑنا اور نفع کمانا درست نہیں ہے۔ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر ملٹی لیول مارکیٹنگ کے بارے میں فتویٰ موجود ہے اس کو دیکھ سکتے ہیں۔ اگر صورت حال مختلف ہو تو وضاحت کرکے سوال کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند