• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 21959

    عنوان: میرا سوال شیئر مارکیٹ کے بارے میں ہے۔ ہمارے اکثر مسلم بھائیشیئر مارکیٹ میں ملوث ہیں جو اسٹوک ایکسچینج کے تحت چلتی ہے۔ہم اس (بینک ، انشورنس کمپنی اور دیگر کمپنیوں ) بارے میں مکمل حل سے واقف نہیں ہیں۔ براہ کرم، اس پر تفصیل سے روشنی ڈالیں۔ 

    سوال: میرا سوال شیئر مارکیٹ کے بارے میں ہے۔ ہمارے اکثر مسلم بھائیشیئر مارکیٹ میں ملوث ہیں جو اسٹوک ایکسچینج کے تحت چلتی ہے۔ہم اس (بینک ، انشورنس کمپنی اور دیگر کمپنیوں ) بارے میں مکمل حل سے واقف نہیں ہیں۔ براہ کرم، اس پر تفصیل سے روشنی ڈالیں۔ 

    جواب نمبر: 21959

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):764=764-5/1431

    اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز کی خرید وفروخت کے جواز کی کچھ شرطیں ہیں مثلاً یہ کہ کمپنی کا اصل کاروبار حلال ہو، اور کمپنی کے کچھ منجمد اثاثے وجود میں آچکے ہوں، صرف نقد کی شکل میں نہ ہو، وغیرہ وغیرہ، شیئرز کے متعلق تفصیلی جانکاری کے لیے ”فقہی مقالات“ حصہ اول (موٴلفہ حضرت مفتی تقی صاحب عثمانی دامت برکاتہم) کی کتاب کا مطالعہ کرلیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند