• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 23816

    عنوان: اگر میں کمپنی کا شیئر خریدوں جو حلال بزنس کررہی ہے ، چونکہ نفع یا نقصان مجھ پر چھوڑ دیا گیا ہے، کیا میں خریدنے کے ایک منٹ بعد بیچ سکتاہوں؟

    سوال: اگر میں کمپنی کا شیئر خریدوں جو حلال بزنس کررہی ہے ، چونکہ نفع یا نقصان مجھ پر چھوڑ دیا گیا ہے، کیا میں خریدنے کے ایک منٹ بعد بیچ سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 23816

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1088=856-7/1431

    جب تک شیئر آپ کے نام ٹرانسفر نہ ہوجائے اور اس کا رسک آپ کی طرف منتقل نہ ہوجائے اس کو فروخت کرنا جائز نہیں، ٹرانسفر ہوجانے کے بعد فروخت کرنا جائز ہے، البتہ احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ جب تک ڈلیوری نہ مل جائے اس وقت تک اس کو فروخت نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند