• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 606075

    عنوان:

    انٹرا ڈے میں شیئر لیے کر اسی دن فروخت کرنا ؟

    سوال:

    ایک ہی دن میں مارجن پر شیئر خرید کر اسی دن اسے فروخت کرنا ۔جب کہ ہمیں شیئر کسی بھی قیمت پر فروخت کرنے یا DPمیں رکھنے کے پورے اختیارات ہوتے ہیں۔ لیکن DP میں شیئر اگر آج خریدے تو وہ ہمارے نام پر 24گھنٹے کے بعد ہوتا ہے۔ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ اس قسم کی شیئر کی خرید و فروخت درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 606075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 52-101/H=02/1443

     کسی بھی منقولی چیز کو خریدنے کے بعد قبضے سے پہلے اس کو فروخت کرنا جائز نہیں ہے۔ شیئرز کے باب میں ڈیلیوری قبضے کے حکم میں ہوتی ہے؛ لہٰذا شیئرز کی خریداری کے بعد جب تک ڈیلیوری نہ ہو اس کو آگے فروخت کرنا جائز نہیں ہوگا، محض D.P میں نام کا اندراج خرید و فروخت کے جواز کے لیے کافی نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند