• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 68809

    عنوان: تاخیر کی وجہ سے ”کفارہ“ دوگنا یا تین گنا ہوجاتا ہے كیا؟

    سوال: اگر کسی پر روزے کے کفارے ہیں اور وہ اسی سال ان کو ادا نہ کر سکا ہو تو کیا وہ کفارہ دوسرے سال میں دوگنا اور تیسرے سال میں تین گنا ہو جائے گا؟ جیسے کسی پر امسال پانچ روزے کا کفارہ دینا ہے تو اگر امسال ادا نہ کر سکا تو کیا اگلے سال پانچ کی جگہ دس روزے کی اور اسی طرح اگلے سال بھی نہ دے سکا تو تیسرے سال تین گنا یعنی پندرہ روزے کے کفارے دینے ہوں گے؟

    جواب نمبر: 68809

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1041-980/SN=11/1437 نہیں، تاخیر کی وجہ سے ”کفارہ“ دوگنا یا تین گنا نہیں ہوتا؛ لیکن کفارہ کی ادائیگی میں تاخیر نہ کرنی چاہئے، جتنی جلد ہوسکے کفارہ ادا کردینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند