• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 16141

    عنوان:

    ہماری مسجد میں تراویح کے وقت عورتیں بھی جماعت میں شامل ہوتی ہیں مگر مردوں کی جماعت مسجد کے اوپر کے فلور میں ہوتی ہے او رعورتیں نیچے والے فلور میں ہوتی ہیں ان میں اور ہم میں اتصال صفوف بالکل نہیں ہوتا۔ تو کیا ان عورتوں کی نماز صحیح ہوجاتی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16141

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1744=251k/1430

    اتصال صفوف مسجد میں صحت اقتدا کے لیے ضروری نہیں چنانچہ اگر امام کی حالت مشتبہ نہیں ہوتی بلکہ اس کے انتقالات کی صحیح خبر ہوجاتی ہے تو مسجد کے نچلے فلور والوں کا اقتدا کرنا اوپر کے فلور والے امام کی درست اور جائز ہے، البتہ عورتوں کو مسجد میں جماعت کے لیے آنا منع ہے، جو حکم فرائض کا ہے وہی تراویح کا بھی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند