• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 609987

    عنوان:

    روزہ رکھنے سے اگر وزن گھٹ جائے تو کیا ثواب نہیں ملے گا؟

    سوال:

    سوال : میرا سوال یہ ہے کہ بلوغت سے اب تک جب میری عمر تیس برس ہو گئی ہے اور تین سال کے ایک بچے کی ماں بھی ہوں تو اس دوران میرے رمضان کے قضا روزے رکھ رہی ہوں تو اب تقریباً 4 ماہ کے روزے ہیں جو میرے قضا شدہ ہیں اب ایک ماہ ہو گیا لیکن اب جب روزوں کی وجہ سے میرا وزن گھٹ گیا تو دل میں خوشی ہوئی کہ رمضان کی وجہ سے میرا وزن کم ہو گیا پھر میرے دل میں خیال آیا کہ شائد میں وزن گھٹانے کے لیے ہی روزے رکھ رہی تھی تو آیا ایسی صورت میں کیا میرے رکھے ہوئے وہ تمام مہینے کے روزے ضائع ہو گئے؟ کیا مجھے نئے سِرے سے وہ تمام روزے بھی رکھنا پڑیں گے۔

    جواب نمبر: 609987

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 813-628/M=07/1443

     آپ نے اگر قضاء كی نیت سے روزے ركھے ہیں‏، وزن گھٹانے كی نیت سے نہیں‏، اور اس كے نتیجے میں ازخود وزن گھٹ گیا تو فكر كی بات نہیں‏، آپ كے روزے صحیح ہوگئے اُن كو دوبارہ ركھنے كی ضرورت نہیں‏، جو روزے باقی ہیں اُن كو اخلاص نیت كے ساتھ پورے كرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند