• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 54795

    عنوان: کیا روزہ رکھ کے آدمی اپنی بیوی کے ساتھ بو س کناور کرسکتاہے؟

    سوال: کیا روزہ رکھ کے آدمی اپنی بیوی کے ساتھ بو س کناور کرسکتاہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 54795

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 10-10/SD=10/1435-U اگر اپنے اوپر اطمینان ہو کہ بیوی کے ساتھ بوس وکنار کرنے کی صورت میں جماع یا انزال کی نوبت نہیں آئے گی، تو روزے کی حالت میں اس کی اجازت ہے؛ لیکن احتیاط بہرحال بہتر اور اولیٰ ہے۔ قال الحصکفي: وکرہ قبلةٌ ومس إن لم یأمن المفسد، وإن أمن لا بأس ، قال الشامي: قولہ ”إن لم یأمن المفسر“ أي: الإنزال أو الجماع، قولہ: وإن أمن لا بأس“ ظاہرہ أن الأولی عدمہا إلخ (الدر المختار مع رد المحتار: ۶/ ۳۳۲، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، ط: دار الثقافة والتراث، دمشق، سوریہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند