• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 604636

    عنوان:

    روزہ كی حالت میں احتلام ہوجائے تو روزہ كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    اگر ایک شخص روزہ کے لیے سحری کھا کر فجر کی نماز پڑھ کر سوجاتا ہے اور سوجانے پر اسے احتلام ہوجاتا ہے تو کیا روزہ درست رہے گا اور اگر روزہ ٹوٹ گیا تو کیا کفارہ لازم ہوگا؟

    جواب نمبر: 604636

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1185-822/H=10/1442

     روزہ کی حالت میں اگر احتلام ہوجائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا نہ قضاء یا کفارہ لازم ہوتا ہے؛بلکہ روزہ بلاکراہت درست ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند