• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 157226

    عنوان: روزے میں بیوی سے بوس وکنار؟

    سوال: روزے کی حالت میں بیوی سے کس حد تک مل سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 157226

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:333-276/D=4/1439

    اگر میاں بیوی جوان ہیں تو بوس وکنار کرنا مکروہ ہے کہ کنٹرول سے باہر ہوجانے اور ہمبستر ہوجانے کا ڈر ہو۔ اور مرد کا عورت کی شرمگاہ سے اپنی شرمگاہ کا ملانا مطلقاً مکروہ ہے خواہ ہمبستر ہونے کا در ہو یا نہ ہو، کیونکہ اس میں ڈر ہے ہی۔

    اور اگر زوجین نوجوان نہیں ہیں اور انھیں اپنے اوپر قابو ہے تو بوس وکنار کرنا اور ایک دوسرے کے ساتھ لیٹنا بلاکراہت جائز ہے۔

     قال في تنویر الأبصار وکرہ قبلة ومس ومعانقة ومباشرة فاحشة إن لم یأمن المفسد وإن أمن لا بأس۔ (الدر مع الرج: ج۳ص۳۹۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند