• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 609938

    عنوان:

    رمضان کے ساتھ مسلسل رجب اور شعبان کے پورے روزے رکھنا 

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں:

    (1) بعض جگہ بریلوی حضرات مہینۂ رمضان کے علاوہ مکمل اور مسلسل رجب اور شعبان مہینوں کے روزے بھی رکھتے ہیں، کیا حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے کسی قول یا عمل سے اس کا ثبوت ملتا ہے؟

    (2) سنت سمجھ کر یہ روزے رکھے جائیں یا سنت نہ سمجھ کر؛ دونوں ہی صورتوں میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 609938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 987-714/H=07/1443

     (1)    مكمل اور مسلسل رجب و شعبان كے روزے ركھنا حضرت نبی اكرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے ثبوت نہیں ملتا‏، نہ قولاً اور نہ عملاً۔

    (2)  سنت سمجھ كر رجب و شعبان كے روزے ركھنا صورت مسئولہ میں درست نہیں تاہم بہ نیت نفل روزے كوئی ركھ لے تو نفلی روزے ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند