• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 25498

    عنوان: میرے کام کا شیڈول مجھے مسجد میں تراویح پڑھنے کی اجازت نہیں دیتا ہے، براہ کرم، بتائیں کہ کیا میں گھر پر لیپ ٹوپ یا کمپیوٹر سے مکہ مکرمہ کی ریکارڈ شدہ تروایح سن کر تراویح پڑھ سکتاہوں؟

    سوال: میرے کام کا شیڈول مجھے مسجد میں تراویح پڑھنے کی اجازت نہیں دیتا ہے، براہ کرم، بتائیں کہ کیا میں گھر پر لیپ ٹوپ یا کمپیوٹر سے مکہ مکرمہ کی ریکارڈ شدہ تروایح سن کر تراویح پڑھ سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 25498

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1442=000-9/1431

    مکہ مکرمہ کی ریکارڈ شدہ تراویح کو گھر میں لیپ ٹوپ یا کمپیوٹر سے سن کر تراویح ادا کرنا جائز نہیں، اس سے آپ کی تراویح ادا نہ ہوگی، آپ مسجد میں تراویح نہیں پڑھ سکتے تو گھر میں با جماعت کسی امام کی اقتداء میں تراویح پڑھنے کا نظم کرلیں، اس صورت میں تراویح باجماعت کا ثواب مل جائے گا، البتہ مسجد کے ثواب سے محرومی رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند