• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 41837

    عنوان: روزہ کی حالت میں بیوی سے بوس و کنار

    سوال: رمضان میں روزہ کی حالت میں بیوی سے بوس و کنار کرتے (دخول و انزل کے سوا) صرف مذی نکل آنے سے روزے کا کیا حکم ہے؟ قریبی عالم سے مسئلہ پوچھا تو پہلے فرمایا قضا و کفارہ دونوں لازم ہونگے، پھر جب دخول نہ ہونا واضح کیا تو صرف قضا کرنے کا فرمایا، مگر بہشتی زور میں انزال ہونے پر قضا کا حکم پڑھنا سمجھ پایا ہوں ۔ جب کہ صرف مذی نکلتے ہی روزہ ٹوٹنے کے خوف سے علیحدہ ہوجانے اور انزال (منی نہ نکلنے) پر کیا روزہ فاسد ہوجاتا ہے؟

    جواب نمبر: 41837

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1544-1157/D=11/1433 (۱) اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا نہ قضا واجب ہے نہ کفارہ، البتہ جوان آدمی کے لیے رمضان میں روزے کی حالت میں بوس وکنار کرنا مکروہ ہے۔ انزال اور دخول نہ ہونے کی صورت میں قضا یا کفارہ کچھ بھی واجب نہ ہونے کا حکم ہے۔ روزہ فاسد نہیں ہوا۔ بہشتی زیور کے جس مسئلہ کی وضاحت مطلوب ہے، باب اور مسئلہ نمبر لکھ کر بھجیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند