• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47386

    عنوان: شب قدر كس طرح گذاریں؟

    سوال: مجھے شب قدر کا فتوی چاہئے ، اس لیے کہ یہاں پر مسجد میں شب قدر منا یا جاتاہے ، کیوں کہ یہ تو نوافل ہیں، مسجد سے بھی گھر میں عبادت کرنا سنت ہے، کیوں کہ آپ کا فتوی بتا کر ان کو شب قدر کیسے منائیں بتا نا چاہتاہوں۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 47386

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1201-928/D=11/1434-U شب قدر منانے کی چیز نہیں ہے بلکہ عبادت کی رات ہے اورعبادت انفرادی طور پر جس قدر جس سے ہوسکے کرے۔ نفل نمازیں پڑھنا، تلاوت کرنا، ذکر وفکر میں پوری رات یا اس کا حصہ گذارنا تاکہ اس رات کی جو بے انتہا فضیلت احادیث وقرآن میں وارد ہے وہ حاصل ہوسکے اور مغفرت کا پروانہ جنت میں داخلہ کی بشارت حاصل ہوسکے۔ اس رات میں اجتماعی طور پر عبادت کا اہتمام کرنا لوگوں کو بلانا اکٹھا کرنا، شریعت سے ثابت نہیں ہے اسی طرح مسجد میں چراغاں کرنا، کھانے پینے کی ہماہمی اس رات کی قدر منزلت کے خلاف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند