• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 54176

    عنوان: ایک مسجد میں دو تراویح پڑھ سکتے ہیں؟ جیسا کہ فرض نماز کا حکم ہے کہ ایک مسجد میں جماعت ثانی مکروہ ہے۔براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: ایک مسجد میں دو تراویح پڑھ سکتے ہیں؟ جیسا کہ فرض نماز کا حکم ہے کہ ایک مسجد میں جماعت ثانی مکروہ ہے۔براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 54176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1238-1023/H=9/1435-U بہتر تو بہرحال یہی ہے کہ ایک مسجد میں تراویح کی مثل فرض نماز کے ایک ہی جماعت ہو تاہم اگر کسی درجہ میں ضرورت ہو اور سب نمازی فرض عشاء ایک ہی امام کی اقتداء میں ادا کرکے تراویح کی دوسری جماعت کچھ مقتدی کرلیں اوردونوں جماعتوں کی آوازوں میں ٹکراوٴ نہ ہوتا ہو اوردوسری جماعت کسی نفسانیت کی بنیاد پر نہ ہو اور کسی قسم کے مفسدہ کا بھی اندیشہ نہ ہو اور باہم مشورہ سے دوسری جماعت کریں توگنجائش ہے بعض کتب فتاوی مثل فتاوی محمودیہ، امداد الاحکام وغیرہ سے اس کا ثبوت ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند