عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 162771
جواب نمبر: 162771
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1073-1084/N=12/1439
اگر بیوی نے شوہر کی شرمگاہ پر کسی ایسے کپڑے کے اوپر سے ہاتھ پھیرا جو مرد کی شرمگاہ کی گرمی عورت کے ہاتھ تک پہنچنے میں رکاوٹ ہو اور ہاتھ ہٹانے کے بعد شوہر کو انزال ہوگیا تو اس صورت میں مرد یا عورت کسی کا روزہ نہیں ٹوٹا، دونوں کا روزہ پہلے کی طرح باقی ہے؛ البتہ روزہ کی حالت میں میاں بیوی کو یہ سب کام نہیں کرنے چاہیے۔
وقید الحائل بکونہ لا یمنع الحرارة لما فی البحر: لو مسھا وراء الثیاب فأمنی فإن وجد حرارة جلدھا فسد وإلا فلا (رد المحتار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم وما لایفسدہ، ۳۷۹، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند