• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 25976

    عنوان: سوال یہ ہے کہ سحری کے وقت اذان کے بعد اگر کوئی اپنی بیوی سے جماع کرلے تو اسے کیاکرنا پڑے گا ؟ روزہ رکھے گا یا کفارہ دینا پڑے گا؟ 

    سوال: سوال یہ ہے کہ سحری کے وقت اذان کے بعد اگر کوئی اپنی بیوی سے جماع کرلے تو اسے کیاکرنا پڑے گا ؟ روزہ رکھے گا یا کفارہ دینا پڑے گا؟ 

    جواب نمبر: 25976

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2113=1428-10/1431

    اگر روزہ رکھ لیا تھا اور پھر اذان یعنی صبح صادق کے بعد جماع کرلیا تو روزہ ٹوٹ گیا اوردونوں پر کفارہ وقضا واجب ہے،ساٹھ ساٹھ روزے لگاتار کفارہ کے اور ایک ایک روزہ قضاء کا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند