• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 16539

    عنوان:

    پاکستان میں صرف لڑکیوں کے لیے میرا ایک مدرسہ ہے جس میں ایک حافظہ ٹیچر نماز تراویح میں قرآن ختم کرنا چاہتی ہے۔برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ کیا وہ دوسری عورتوں کی امام بن کر کے نماز تراویح پڑھا سکتی ہے؟

    سوال:

    پاکستان میں صرف لڑکیوں کے لیے میرا ایک مدرسہ ہے جس میں ایک حافظہ ٹیچر نماز تراویح میں قرآن ختم کرنا چاہتی ہے۔برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ کیا وہ دوسری عورتوں کی امام بن کر کے نماز تراویح پڑھا سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 16539

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1605=1277-10/1430

    عورتوں کی جماعت خواہ تراویح کی نماز میں ہو، مکروہ تحریمی ہے: ہکذا في الدر المختار، اس لیے صورت مسئولہ میں اس حافظہ ٹیچر کے لیے تراویح میں دوسری عورتوں کی امام بناکر نماز تراویح پڑھانا جائز نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند