• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 37709

    عنوان: اعتکاف

    سوال: ہماری گلی نمبر ۲۶ والی مامسا مسجد(یانگوں، میانمار) تین منزلہ ہے، اوپر چڑھنے کیلئے سیڑھی صحن مسجد سے بنی ہوئی ہے، پنچوقتہ نماز باجماعت جمعہ و عیدین کی نماز دوسری منزل پر ہی قائم ہوتی ہے، اور پہلی منزل سے بھی فجر کے علاوہ بقیہ چار نمازوں میں مقتدی حضرات روزانہ اقتداء کرتے ہیں اور رمضان المبارک میں پنچوقتہ نمازیں پہلی منزل سے اقتداء کرتے ہیں۔ البتہ تیسری منزل صرف جمعہ اور عیدین میں اور بڑی راتوں اور رمضان المبارک ہی میں پُر ہوتی ہیں۔ تو مصلی حضرات اوپر کی منزل اور نیچے کی منزل سے اقتداء کر لیتے ہیں۔ اور نیز رمضان المبارک میں معتکف حضرات تینوں منزل ہی میں اعتکاف میں بیٹھتے ہیں ۔ بعض معتکف حضرات دوسری منز#ل میں جو امام صاحب کے جائے قیام اور جماعت قائم ہونے کی جگہ ہے، اس جگہ چڑھ کر یا اتر کر امام صاحب کا اقتداء کریں تو معتکف کے اعتکاف میں کوئی خلل اور خرابی تو نہیں ہے؟ اعتکاف صحیح ہوگی یا نہیں؟ برائے کرام وضاحت فرمائیں، عین نوازش ہوگی۔ فقط والسلام المستفتی حاجی محمد شاہ پٹیل۔

    جواب نمبر: 37709

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 478-398/B=5/1433 جب اوپر چڑھنے کی سیڑھی صحن مسجد سے یعنی مسجد کے حدود کے اندر سے بنی ہوئی ہے تو معتکف کے لیے ایک منزل سے دوسری منزل میں جانے کے لیے کوئی حرج نہیں، ان کا اعتکاف صحیح رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند