• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47145

    عنوان: سنت کے مطابق تراویح کی کتنی رکعات ہیں؟

    سوال: سنت کے مطابق تراویح کی کتنی رکعات ہیں؟اور مکہ مکرمہ ، مسجد نبوی اور پوری دنیا میں کتنی رکعات پڑھی جاتی ہیں؟مسلم امہ میں میں ۸ اور ۲۰ رکعات کے سلسلے میں تذبذب کیوں ہے؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 47145

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1278-874/L=11/1434-U سنت کے مطابق تراویح کی ۲۰/ رکعات ہیں، مسجد حرام، مسجد نبوی اور اس کے علاوہ شرقاً وغرباً ہرجگہ اسی پر عمل ہے، اس سلسلے میں تذبذب میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند