• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 68390

    عنوان: افطار کے وقت کب اور کونسی دعا پڑھنی چاہئے؟

    سوال: کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہم بسم اللہ کہہ کر افطار شروع کرسکتے ہیں اور پھر دعا پڑھیں، لیکن میں پہلے دعا پڑھتاہوں اور پھر افطار کرتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ رمضان میں افطار کے وقت کب اور کونسی دعا پڑھنی چاہئے؟

    جواب نمبر: 68390

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 884-821/Sd=10/1437 ”اللہم لک صمت، وعلی رزقک أفطرت“ اس دعا کے بارے میں احادیث میں اس کی کوئی صراحت نہیں ہے کہ یہ دعاء افطار کے بعد کی ہے یا پہلے کہ؛ البتہ معمول یہ ہے کہ یہ دعا افطار کرنے سے پہلے افطار شروع کرتے وقت پڑھی جاتی ہے اور بظاہر یہی صحیح ہے،دعا کے الفاظ اگرچہ فعل ماضی کے ہیں، لیکن اس طرح کے موقعوں پر فعل ماضی کا استعمال معروف ہے، نیز افطار کے بعد کی دعا دوسری ہے، یعنی: ذہب الظمأ، وابتلت العروق، وثبت الأجر ان شاء اللّٰہ۔ اس دعا کے بارے میں حضرت مولانا خلیل احمد صاحب سہارنپوری رحمة اللہ علیہ نے صراحت کی ہے کہ یہ افطار کے بعد کی دعا ہے ۔ ( بذل المجہود: ۱۱/۱۶۰، باب القول عند الافطار، ط: دار الکتب العلمیة، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند