عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 162951
جواب نمبر: 162951
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1122-987/D=10/1439
جب منفذ کے ذریعہ کوئی چیز اندر (جوف معدہ میں) جائے تو اس سے روزہ ٹوٹتا ہے، ناف منفذ نہیں ہے اس لیے اس کے ذریعہ تیل کا اثر اندر پہنچنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا یہی وجہ ہے کہ کتے کے کاٹنے کا انجکشن ناف میں لگایا جاتا ہے مگر اس سے بھی روزہ کے ٹوٹنے کا حکم نہیں ہے کیونکہ انجکشن کے ذریعہ دوا جوف معدہ میں نہیں پہنچتی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند